پاک فوج نے افغان طالبان سے پاکستانی نہتے شہریوں پر حملے کا بدلہ لے لیا، پاک افغان بارڈر پر طالبان کا شپولا بیس کیمپ تباہ، درجن سے زائد افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے افغان طالبان سے پاکستانی نہتے شہریوں پر حملے کا بدلہ لے لیا، پاک افغان بارڈر پر طالبان کا شپولا بیس کیمپ تباہ، درجن سے زائد افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی نہتے شہریوں پر حملوں اور سرحدی دراندازی کی کوششوں کے جواب میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر طالبان کا شپولا بیس کیمپ تباہ کر دیا، کارروائی میں درجن سے زائد افغان طالبا ن ہلاک جبکہ متعدد دشمن پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

29 اکتوبر کو اپر کرم کے تائدہ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے سرحدی دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور آرٹلری فائر کیا۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان کے شپولا بیس کیمپ اور متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انگور اڈہ میں شہری آبادی پر افغان طالبان کی گولہ باری کے خلاف جنوبی وزیرستان کے عوام میں شدید غم و غصہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی کی بھرپور حمایت

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور درجن سے زائد طالبان ہلاک ہو ئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوششوں کا پہلے بھی بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے۔ پاکستانی فورسز سرحدی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بنوں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر حملے میں ’فتنہ الخوارج‘ دہشتگرد ملوث نکلے، افغان طالبان کی سرپرستی بھی بے نقاب

اطلاعات کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی افغان طالبان کی جارحیت اور سرحدی دراندازی کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدی حدود کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں جبکہ تائدہ سیکٹر میں صورت حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles