فضل الرحمٰن کے بیانات کو لے کر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف بیانیہ شروع ہوگیا ہے ، فضل الرحمٰن بھارتی آ لہ کار بن گئے ،پاکستان کے قومی مفادات سے متعلق ان کے سیاسی مؤقف پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور دشمن ملک بھارت فضل الرحمان کے بیانات کی تشہیر کر رہا ہے کیونکہ فضل الرحمان نے ریاست دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے بھارت کی معاشی کشیدہ گوئی ہے۔
فضل الرحمان کے بیانات اور بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف بیانیے میں واضح مماثلت سامنے آگئی،فضل الرحمان کے بھارت کی معاشی ترقی سے متعلق بیانات پر سوالات اٹھ گئے، کیا ملکی معیشت پر تنقید کے لیے بھارت کی مثال دینا ضروری تھا؟
بھارتی میڈیا کی جانب سے فضل الرحمان کے بیانات کو پاکستان کی معاشی کمزوری اور اندرونی اختلافات کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جاتا رہا، فضل الرحمان کے بیانات بھارتی میڈیا کے پاکستان سے متعلق بیانیے کو تقویت کیوں دے رہے ہیں؟
بھارتی میڈیا نے فضل الرحمان کے بیانات کو پاکستان کے اندرونی سیاسی اختلافات کے تناظر میں پیش کیا،فضل الرحمان کے بیانات بھارتی میڈیا کے لیے سیاسی ہتھیارہیں، فضل الرحمٰن کے بیانات کی بھارتی میڈیا میں تشہیر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔
فضل الرحمان ریاست کی دشمنی میں اس قدر آگے چلے گئے کے دشمن کی معاشی قصیدہ گوئی شروع کردی،دشمن کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جبکہ جس ریاست نے انہیں سب کچھ دیا اس پر تھو تھو کررہے ہیں۔