خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں فرح افشین نے 15 گولڈ میڈلز جیت لیے

خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں فرح افشین نے 15 گولڈ میڈلز جیت لیے

  خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ساتویں کانووکیشن میں 2021 سے 2023 کے دوران فارغ التحصیل 171 ایم بی بی ایس گریجویٹس اور 9 پوسٹ گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے طالبات کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دیے۔

کانووکیشن کے دوران 29 طالبات کو مجموعی طور پر 86 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ فرح افشین نے 15 گولڈ میڈلز حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لیے بڑی خوشخبری! 50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم ، پولیس کے لیے 15 ارب روپے مختص

فرح افشین نے پانچوں پروفیشنل امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور بیسٹ گریجویٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کی کامیابی کو مردان اور خیبرپختونخوا کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles