نہ ہالی وڈ بجٹ، نہ بڑا اسٹوڈیو، پاکستانی کہانی فرانس کی اسکرین تک پہنچ گئی

نہ ہالی وڈ بجٹ، نہ بڑا اسٹوڈیو، پاکستانی کہانی فرانس کی اسکرین تک پہنچ گئی

پاکستان سے بننے والی فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، فلم 3 اکتوبر کو فرانس کے تاریخی ایڈن تھیٹر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستانی تخلیق کار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ابتدا میں لاکھوں ویوز کو سب سے بڑی کامیابی سمجھا گیا تھا، تاہم فرانس کے ایک تاریخی سینما کی بڑی اسکرین تک پہنچنا اس سے کہیں زیادہ خاص لمحہ ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ کہانی پاکستان سے نکلی اور دنیا کے مختلف ممالک اور زبانوں سے ہوتی ہوئی فرانس تک پہنچ گئی۔

فلم کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے تخلیق کار نے کہا کہ اس منصوبے کے پیچھے نہ کوئی بڑا اسٹوڈیو تھا اور نہ ہی ہالی وڈ جیسا بجٹ، بلکہ محدود وسائل کے باوجود یہ یقین تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ایسی کہانی بنائی جاسکتی ہے جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھنا چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار کہاں ہیں،والدہ آج بھی واپسی کی منتظر

’دی مدرز مونسٹر‘ کو عالمی سطح پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ مختلف ممالک کے لوگوں نے اسے شیئر بھی کیا۔ تخلیق کار کے مطابق اس کامیابی نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں اور تخلیق کاروں کے پاس اپنی کہانیاں، صلاحیت اور تخیل موجود ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان جیسے ملک میں بیٹھے تخلیق کاروں اور عالمی ناظرین کے درمیان فاصلے کو مزید کم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے بننے والی ایک کہانی اتنا طویل سفر طے کرکے فرانس کے سینما تک پہنچ سکتی ہے تو ایسی مزید کئی کہانیاں بھی عالمی سطح پر اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔ 3 اکتوبر کو ’دی مدرز مونسٹر‘ کی فرانس کے تاریخی ایڈن تھیٹر میں نمائش پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے ایک نمایاں عالمی موقع قرار دی جارہی ہے۔

editor

Related Articles