عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے تجارتی ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 5,01,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,201 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4,29,665 روپے ہوگئی ہے
ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ سونا 4,500 روپے بڑھ کر 5,06,062 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم آج مارکیٹ میں سونے کی کمی کا رجحان برقرار رہا
آج دن کے آغاز سے ہی عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4,788 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8,417 روپے پر آ گئی ہے۔