ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کتنی قلت؟ حکومت نے سب بتا دیا،نئی ایڈوائزی جاری

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کتنی قلت؟ حکومت نے سب بتا دیا،نئی ایڈوائزی جاری

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور جزوی بندش کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہونے سے کئی ممالک میں قلت کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستان میں بھی بعض حلقوں کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پیٹرول کی کمی پیدا ہو سکتی ہے تاہم حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر قلت کی خبروں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہر بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ہیوی ٹرانسپورٹ کی عارضی بندش کے باعث چند پمپس کو وقتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پیٹرول ٹینکرز کے ذریعے ان پمپس کو فوری سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کے مزید 3 آئل ٹینکر روک لیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری طور پر پیٹرول ذخیرہ کرنے سے گریز کریں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے شہر کے تمام پیٹرول پمپس کے سٹاک کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ کسی بھی مقام پر قلت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے بھی شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *