ایک چیز نے تحریک انصاف کو ایکسپوز کردیا ،یہ صرف ایک ڈھیل یا ڈیل کی مار ہیں ،ایک این آر او کی تلاش میں ہیں، غریدہ فاروقی

ایک چیز نے   تحریک انصاف کو ایکسپوز کردیا ،یہ صرف ایک ڈھیل یا ڈیل کی مار ہیں ،ایک این آر او کی تلاش میں ہیں، غریدہ فاروقی

 سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک چیز نے تحریک انصاف کو ایکسپوز کردیا ہے کچھ رپورٹرز اور ان کے جتنے بھی یوٹیوبرز اس وقت خوشیاں منا رہے ہیں صرف یہ ایک ڈھیل یا ایک ڈیل کی مار ہیں، ایک این آر او ان کو چاہیے، اور یہ بس موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کوئی موقع ہمیں مل جائے تو ہم بھی کوئی سیاسی چمتکار کرسکتے ہیں تو یہ اس موقع کی تلاش میں ہیں۔

کل جو تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی تو تحریک انصاف کو لگ رہا ہے کہ ان کے سپورٹرز ان کے یوٹیوبرز کو بھی کہ واہ جی واہ کوئی بہت بڑا موقع مل گیا ہے، اور اس کے بعد کندھوں پر چڑھ کر دوبارہ اقتدار میں آسکتے ہیں۔

ایک تو تحریک انصاف خود ایکسپوز ہوگئی کہ آپ کا جمہوریت کا کوئی اصول نہیں، جتنی نعرے بازی ہے، بیانیہ بنا کر رکھا ہوا ہے وہ فیک پروپیگنڈا، آپ اپنے لوگوں کو وہ یوٹیوبرز جو روزانہ بے وقوف بنا رہے ہوتے ہیں، عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے، یہ ہوگا، وہ ہوگیا، وہ جتنے بھی آپ کو ڈرامے بازی یوٹیوب پر نظر آتی ہے، وہ تین گھنٹے کی ملاقات میں ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ یہ صرف موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبے بننے کے حوالے سےپیپلزپارٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہوگا ،غریدہ فاروقی

ان کو ایک ریلیکسیشن ملی ہے، ساری کوششیں کررہے، تین گھنٹے کی ملاقات کا فائدہ ہوا ہے، حکومت آن بورڈ تھی لیکن اس ملاقات کے بعد ایک تاثر لیا جارہا ہے کہ حکومت جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے تو میری جو خبر یا اطلاع ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے، تحریک انصاف کی واپسی کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

عمران خان یا بشریٰ بی بی کی ذات تک کوئی ریلیف ملے یا انہیں کہیں شفٹ کردیا جائے، کچھ چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں جو ہوتے رہیں گے لیکن پی ٹی آئی ایک غلطی کرگئی، انہیں لطیف کھوسہ کو نہیں بھیجنا چاہتے تھے، بیرسٹر گوہر ملاقاتیں ارینج کروارہے ہیں تو خود جاکر کیوں نہیں ملتے، سلمان اکرم کو بھیج دیں۔

کیا پھر بیرسٹر سیف نے ٹھیک کہا تھا کہ وہ خود ملاقات نہیں کرتے کہ یہ نہ ہو انہیں تبدیل کردیا جائے یا سلمان اکرم راجہ کو وہ اس لیے نہیں بھیجتے کہ ان کو تبدیل نہ کردیا جائے، ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ واقعی ایسا خطرہ ہے تو اس کا مطلب ہے آج بھی عمران خان اور سلمان اکرم پر اعتماد نہیں، یہ بڑا اہم سوال ہے۔

لطیف کھوسہ غلطی کرکے گئے، جب وہ نکلے اور جس طرح انہوں نے میڈیا سے بات کی، انہوں نے کہا کہ بی پی بہت تیز ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں نارمل ہیں، پھر اٹھائیسویں ترمیم سے متعلق بات کرنا یاد رکھیں، پی ٹی آئی نے ابھی تک کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں دی، سلمان صفدر نپی تلی ٹویٹ کردیتے ہیں۔فضل الرحمان کا معاملہ سیٹلمنٹ کی طرف نہیں جائے لیکن گھمبیر بھی نہیں ہوگا، اسٹیٹس کو ہے، وہی اسٹیٹس کو رہے گا۔

پیغام رسانی ہوئی ہے جے یو آئی ف کی طرف سے، فضل الرحمان کی طرف سے، ٹمپریچر بڑھے گا نہ کم ہوگا، فی الحال فضل الرحمان کو قدم آگے بڑھانا پڑے گا، ان کو اپنے بیانات ری وزٹ کرنا پڑیں گے،جے یو آئی کو احساس ہے کہ ہماری ریڈ لائن کہاں تک ہے، وہ میرا خیال ہے لمٹ میں رہ کر کھیلنا چاہتے ہیں۔

editor

Related Articles