وزیر اعظم اور ترک صدر کی ملاقات ،اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم اور ترک صدر کی ملاقات ،اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوستانہ تعلقات میں مسلسل بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر گفتگو کی۔ اس موقع پر جاری مشترکہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کی سفارتی کوششوں سے ترک صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک، بالخصوص مکہ معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کو سراہا،دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اپنا دورہ ترکیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے نائب وزیر ماحولیات نے انہیں الوداع کیا۔

editor

Related Articles