انیکا ذوالفقار نادیہ خان پر برس پڑیں، ججمنٹل آنٹی کہہ دیا

انیکا ذوالفقار نادیہ خان پر برس پڑیں، ججمنٹل آنٹی کہہ دیا

اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر انیکا ذوالفقار نے میزبان نادیہ خان کے ایک سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں جواب دے دیا۔

انیکا ذوالفقار ڈرامہ سیریل قرض جان سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں نمایاں ہوئیں۔ وہ ان دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل بمبئی ٹیلرز میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ عشق میں تیرے صدقے میں منیب بٹ کے ساتھ ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا تھا۔ ان کا آنے والا ڈرامہ بریک اپ کے بعد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیرا پھیری اورویلکم کے معروف اداکار مشتاق خان انتقال کر گئے

انیکا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے دفاع میں بھی کھل کر اظہار خیال کرتی ہیں۔ حال ہی میں ڈیزائنر پریشے عدنان ایک پروگرام میں نادیہ خان کی مہمان بنیں۔ گفتگو کے دوران نادیہ خان نے ان سے ان کے جم کلیکشن کے ڈیزائنز کے حوالے سے سوال کیا۔

نادیہ خان نے پوچھا کہ کیا پریشے کے والدین ان کے ایسے ڈیزائنز سے مطمئن ہیں جو بظاہر کچھ زیادہ نمایاں دکھائی دیتے ہیں؟ پریشے عدنان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی حمایت حاصل رہی ہے۔ نادیہ خان کے اس سوال پر پریشے کی دوست انیکا ذوالفقار نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا۔ انیکا نے نادیہ کے سوال کو تنقیدی قرار دیتے ہوئے انہیں ججمنٹل آنٹی کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بہن زندگی اور موت کی کشمکش میں، اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا دینے کی اپیل کردی

انیکا نے لکھا کہ پروگرام میں مہمان سے یہ پوچھنے کے بجائے کہ انہوں نے اپنے والد کو کیسے قائل کیا، میزبان کو مہمان کے کام اور پس منظر کے بارے میں پہلے کچھ تحقیق کرنی چاہیے تھی۔

انیکا کے مطابق پریشے عدنان کے پاس کئی موضوعات پر بات کرنے کے لیے بہت سا تجربہ، معلومات اور تخلیقی بصیرت موجود ہے، لیکن گفتگو کو ایسے بنیادی سوال تک محدود کردیا گیا۔

انیکا نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید بعض میزبان اب بھی روایتی دیسی مارننگ شو کے انداز میں سوالات کرنے کے عادی ہیں اور وقت کے ساتھ بدلتی ہوئی گفتگو سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ انیکا کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کے بیان پر گفتگو شروع ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles