شفا بابرکا بولڈ لُک، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

شفا بابرکا بولڈ لُک، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ شفا بابرخٹک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں اس بار وجہ ان کا نیا لُک اور لباس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز میں نیا تنازع، وسیم عباس نے کھل کر سچ بتا دیا

شفااپنےمشہور ڈراموں جیسے بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ، مورے پیا اور بیٹی میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے خاصی شہرت حاصل کی۔ وہ اس وقت لاہور میں اپنا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ بھی چلا رہی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔

حال ہی میں شفا بابر خٹک لاہور میں ایک تقریب کے دوران نظر آئیں جہاں انہوں نے نیا شارٹ پکسی ہیئر کٹ اپنایا ہوا تھا۔ ان کا لباس بھی خاصا مختلف تھا انہوں نے سفید منی اسکرٹ کے ساتھ سادہ سفید شرٹ اور اس پر بغیر آستینوں والا ٹینس سویٹر پہن رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر کے نئے فیشن شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ان کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ لباس ان پر اچھا نہیں لگ رہا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’اب کسی حد کا خیال نہیں رکھا جا رہا‘‘ کچھ صارفین نے اسے پاکستانی ثقافت کے خلاف قرار دیا جبکہ چند نے سخت الفاظ میں ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ فنکاروں کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کا حق ہونا چاہیے اور ذاتی انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بحث کو سامنے لے آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شخصی آزادی اور معاشرتی اقدار کے درمیان توازن کہاں قائم ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles