سونے کی قیمت میں بڑی کمی، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، گولڈ مارکیٹ ہل کر رہ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں اور صرافہ بازار سے وابستہ افراد میں نئی صورتحال پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 89 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 627 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 8900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 7630 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،قیمتوں میں بڑا اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئے تھے، تاہم ایک ہی روز بعد قیمتوں میں واضح کمی نے مارکیٹ کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 238 روپے کمی کے بعد 7811 روپے پر آ گئی ہے جس سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles