یوٹیوب کا نیا سرپرائز ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو ٹکر دینے کیلئے الگ ایپ لانے کی تیاری

یوٹیوب کا نیا سرپرائز ، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو ٹکر دینے کیلئے الگ ایپ لانے کی تیاری

اگرچہ گوگل کا فی الوقت کوئی باضابطہ یا متحرک سوشل میڈیا نیٹ ورک موجود نہیں ہے، تاہم سامنے آنے والی تازہ ترین رپورٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ کمپنی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

‘اینڈرائیڈ اتھارٹی’ کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے یوٹیوب ایپ کے نئے ورژن کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک نئی اور خودمختار ایپ کے اشارے ملے ہیں جسے ممکنہ طور پر ‘یوٹیوب ٹمبا’ کا نام دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یوٹیوب کے ڈیکوڈ شدہ کوڈز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گوگل ایک ایسی ایپ پر کام کر رہا ہے جس میں روایتی ویڈیو سٹریمنگ کے بجائے سوشل میڈیا کے فیچرز پر فوکس ہوگا۔ ایپ کے ہوم، سرچ، کیمرا، ان باکس اور چیٹ آئیکونز کے کوڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا نیوی گیشن لے آؤٹ یوٹیوب سے مختلف اور انسٹاگرام سے کافی حد تک مشابہ ہو گا۔

 اس نئی ایپ میں صارفین ون آن ون اور گروپ میسجنگ کر سکیں گے جبکہ یوٹیوب کے سبسکرائب بٹن کے برعکس اس میں انسٹاگرام کی طرح ایک دوسرے کو فالو کرنے، فالو ریکوئسٹ بھیجنے اور منظور کرنے کا نظام بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مصنوعی ذہانت سے بجلی اور مالیاتی نظام تباہ ہونے کا خدشہ ، جیفری ہنٹن نے خبردار کردیا

 اس کے علاوہ صارفین اپنی فوٹو، ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کر سکیں گے اور کوڈز کے مطابق کمنٹس کے جواب میں وائس نوٹ کا فیچر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آیا گوگل ‘ٹمبا’ کو ایک الگ خودمختار ایپ کے طور پر لانچ کرے گا یا پھر ان تمام فیچرز کو یوٹیوب ہی کے اندر کسی مخصوص سیکشن میں شامل کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ یوٹیوب نے گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران پرائیویٹ میسجنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے بتدریج توسیع دی جا رہی ہے، جبکہ جلد ہی گروپ چیٹس کے فیچر کو بھی اس کا حصہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles