آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح 2 میزائل کا کامیاب تجریہ

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح 2 میزائل کا کامیاب تجریہ

 پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل نظام کا کامیاب تجربہ انجام دیا ہے، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت میں مزید مضبوطی آئی ہے۔

  اس تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پیمانوں اور نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تاکہ اس کی عملی افادیت کو یقینی بنایا جا سکے  اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران موجود تھے، جنہوں نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

  اس اہم موقع پر اسٹریٹجک ادارے کے انجینئرز اور سائنسدان بھی شریک ہوئے، جنہوں نے میزائل نظام کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فتح ٹو جدید رہنمائی اور نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے، جو اسے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل، پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

 شرکاء نے فتح سیریز کے اس کامیاب تجربے کو سراہا اور اسے دفاعی خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ ملکی قیادت نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی اور قومی دفاع کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فتحٹو میزائل نظام درمیانی فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کی درستگی اور تیز رفتاری اسے میدانِ جنگ میں ایک مؤثر ہتھیار بناتی ہے، اس پیش رفت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles