شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں 1 شہری شہید اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں حرموز میں گزشتہ رات کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے 6 حملے کیے گئے۔
ان پے در پے ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ دھماکوں کے باعث پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
According to local residents, around six quadcopter drone strikes were reported last night in Harmuz village of Mir Ali tehsil, North Waziristan, damaging several residential houses. There are fears of civilian casualties, In separate
incident in Lakki Marwat a quadcopter drone reportedly struck a house, killing a man identified as Yaseen
@FrontLineHRD @Pirzada @pressfreedompk— Lal Wazir journalist in PAK -AFG (@LalWazir19) October 31, 2026
مقامی آبادی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ان حملوں کے بعد شہریوں کے شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم انتظامی سطح پر تاحال کسی جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب لکی مروت میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے منسوب کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کا ایک الگ اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قلات، جدید ترین ٹیکنالوجی سے دہشتگردوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے آپریٹر کو موقع پر ہی ڈھیر کردیا
سوشل میڈیا ایکس پر وائرل پوسٹ کے مطابق لکی مروت میں ڈرون کے ذریعے ایک رہائشی مکان کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں یاسین نامی شخص موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی اور جنوبی اضلاع میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے کمبٹ کواڈ کاپٹرز اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔


