سام سنگ نے پاکستان میں اپنے نئے درمیانی درجے کے اسمارٹ فونز گیلیکسی اے 37 اور گیلیکسی اے 57 متعارف کرا دیے ہیں، جن میں ڈیزائن، کارکردگی، کیمرہ اور سافٹ ویئر کے حوالے سے نمایاں خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
دونوں فونز میں 6.7 انچ کا سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے، جس سے اسکرولنگ اور گیمنگ کا تجربہ مزید بہتر ہو جاتا ہے، گیلیکسی اے 57 میں 6.9 ملی میٹر کا پتلا میٹل فریم اور آئی پی 68 ریٹنگ دی گئی ہے جو اسے پانی اور گردوغبار سے محفوظ بناتی ہے۔
دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 45W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے اور تقریباً 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔
قیمتیں
پاکستان میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ گیلیکسی اے 37 کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 999 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ گیلیکسی اے 57 کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 999 روپے ہے، اے 57 کے 12 جی بی ریم اور 256/512 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹس کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 99 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کیمرہ فیچرز
دونوں ڈیوائسز میں 50 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے جو بہتر نائٹ فوٹوگرافی کی سہولت فراہم کرتا ہے، فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ اے 57 میں 12MP الٹرا وائیڈ اور اے 37 میں 8MP الٹرا وائیڈ لینس شامل ہے، دونوں میں 5MP میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔
کارکردگی اور سافٹ ویئر
گیلیکسی اے 57 میں Exynos 1680 پروسیسر نصب ہے جو 4nm ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جبکہ گیلیکسی اے 37 میں Exynos 1480 چپ سیٹ دیا گیا ہے، دونوں فونز One UI 8.5 (Android 16) پر چلتے ہیں اور سام سنگ نے 6 سال تک اپڈیٹس دینے کا وعدہ کیا ہے،گیلیکسی اے 57 میں جدید AI فیچرز جیسے Best Face، Auto Trim، Object Eraser اور وائس ٹرانسکرپشن بھی شامل کیے گئے ہیں۔