ہالی ووڈ کے معروف اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ من آہ سے شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں قریبی افراد نے شرکت کی۔
جِم کیری اور من آہ کے درمیان تعلقات کی خبریں کم از کم 2022 سے سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے اپنے تعلق کو زیادہ تر نجی رکھا۔ رواں سال فروری میں دونوں پہلی مرتبہ پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز کی تقریب میں ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر نظر آئے تھے۔
اسی تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اپنی تقریر کے دوران اداکار نے من آہ کو اپنی خاص ساتھی قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ جِم کیری اس سے قبل 2 مرتبہ شادی کرچکے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام جین ایرن کیری ہے۔