ایران جنگ کا مقصد امریکا کے وجود کو محفوظ بنانا تھا،پیٹ ہیگسیتھ

ایران جنگ کا مقصد امریکا کے وجود کو محفوظ بنانا تھا،پیٹ ہیگسیتھ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کی ہاؤس آرمڈ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ایسی منظم اور جدید فوج تشکیل دینے پر کام کر رہی ہے جس پر امریکی قوم فخر کرتی ہےان دفاعی شعبے کو نہ صرف مضبوط بنایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کو سہارا ملے۔

پیٹ ہیگستھ نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے دفاعی شعبے کے لیے تقریباً ڈیڑھ کھرب ڈالر کا بجٹ فراہم کیا ہے، جو ملکی سلامتی اور عسکری صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر جنگ

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو امریکی وجود اور سلامتی کے تحفظ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے اور یہ ایک اہم مرحلہ ہے جس میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔

اسی موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ حالیہ عسکری کارروائیوں کے دوران مقررہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے، ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج کو مزید جدید بنانے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر برتری قائم رکھی جا سکے۔

editor

Related Articles