افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر سول آبادی پر گولہ باری،4بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی

افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر  سول آبادی پر گولہ باری،4بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی

افغانستان کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے قریب سرحدی پٹی پر ایک بار پھر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مقامی رہائشیوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھروں پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کی عمریں تیرہ، دس، آٹھ اور تین سال بتائی گئی ہیں۔

 واقعہ کے فوراً بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،علاقے کے رہائشیوں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس میں فائرنگ کرنے والی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر پیچھےہٹ گئے،علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles