این سی سی آئی اے کا بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 خواتین سمیت 130 ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے کا بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 خواتین سمیت 130 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 خواتین سمیت 130 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 276 ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں، جبکہ سائبر فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 3 کروڑ ایک لاکھ روپے واپس دلوائے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں، جن کے نیٹ ورکس میں چینی اور نائجیرین باشندے بھی ملوث تھے،یہ گروہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر ان کی رقوم ہتھیاتا تھا۔

عاطف امیر نے بتایا کہ ملزمان جعلی کال سینٹرز کے نمائندے بن کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کو نشانہ بناتے اور مختلف طریقوں سے ان کے ساتھ مالی فراڈ کرتے تھے

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں ایک نجی بینک کے آپریشنل منیجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد پھیلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایک خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسی نوعیت کے سائبر جرائم کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles