معرکۂ حق میں شاندار فتح کا اثر ، چینی لڑاکا طیاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

معرکۂ حق میں شاندار فتح کا اثر ، چینی لڑاکا طیاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

پاک بھارت جنگ کے بعد پاک فضائیہ کی مہارت اور چینی ساختہ جنگی طیاروں کی گونج ساری دنیا نے سنی ، ان طیاروں کی  کارکردگی نے عالمی دفاعی مارکیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

معرکہ حق میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے چینی ساختہ  لڑاکا طیارے استعمال کرتے ہوئے کئی بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ سازکمپنی اے وی آئی سی چنگدو ائرکرافٹ کارپوریشن نے موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دوگنی فروخت ریکارڈ کی ،  کمپنی کی آمدنی پچھلے سال 16 فیصد بڑھ کر 11 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اس کا منافع 6.5 فیصد بڑھا۔

کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کا منافع بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جسے کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی مالی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے ، ڈونلڈ ٹرمپ

جریدے کے مطابق J-10 لڑاکا طیارہ، جو ایک سنگل انجن ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے،  پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاص طور پر زیرِ بحث رہا ، ان طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے جدید طیاروں، جن میں رافیل بھی شامل ہے کیخلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ۔

رپورٹ مزید بتایا گیا کہ اس کشیدگی میں جہاں جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کو حقیقی جنگی حالات میں آزمایا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر ان طیاروں میں دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے بھی اس جنگ  کے دوران اپنے بعض طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا ہے، تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات اور حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی اسلحہ مارکیٹ میں ایسے واقعات اکثر مصنوعات کی ساکھ، طلب اور فروخت پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق کے دوران جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا اور یوں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ چینی طیاروں نے بھی زبردست پذیرائی  سمیٹی ۔

editor

Related Articles