سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 21 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 21 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 214 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 21 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، خانیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، گجرات، پاکپتن اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بی ایل اے کا دہشتگرد عبداللطیف کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ایک آئی ای ڈی بم، 17 ڈیٹونیٹرز، 39 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی، دہشت گردوں کی شناخت مصباح ، سمیع اللہ ، گلاب خان ، ریمان ، طور خان ، زارین شاہ ، عبداللطیف ، پیرشمس ، ضیاء الرحمان، عظیم اللہ ، عبدالصمدام وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردمختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 5040 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 ہزار 932 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 587 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

editor

Related Articles