آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، مختلف شہروں میں 20 کلو تھیلا مزید مہنگا

آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، مختلف شہروں میں 20 کلو تھیلا مزید مہنگا

 ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام صارفین پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہےایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد اور لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا ہے، اسی طرح سرگودھا میں 190 روپے اور سکھر میں 160 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔ ملتان میں قیمت 133 روپے 33 پیسے بڑھی جبکہ کراچی اور خضدار میں 100 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بڑھتی رہیں، کوئٹہ میں 90 روپے، اسلام آباد میں 67 روپے، گوجرانوالہ میں 66 روپے اور راولپنڈی میں 40 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گندم سستی ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

موجودہ صورتحال کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس کے برعکس لاہور میں یہی تھیلا سب سے کم قیمت 1810 روپے میں دستیاب ہے۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2450 روپے، حیدرآباد 2440 روپے، اسلام آباد 2373 روپے، پشاور 2350 روپے جبکہ بنوں اور خضدار میں 2300 روپے تک پہنچ گیا ہے،اسی طرح راولپنڈی میں قیمت 2347 روپے، فیصل آباد میں 2250 روپے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں 2200 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2133 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ بہاولپور میں یہ قیمت 2067 روپے اور سرگودھا میں 2000 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے،آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اور اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

editor

Related Articles