پاک افواج نے بھارت کا تکبر مٹی میں ملایا، دشمن اب بھی زخم سہلا رہا ہے، دوبارہ مہم جوئی کی جرات نہیں کرے گا،خواجہ آصف

پاک افواج نے بھارت کا تکبر مٹی میں ملایا، دشمن اب بھی زخم سہلا رہا ہے، دوبارہ مہم جوئی کی جرات نہیں کرے گا،خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو بھارت کی پراکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور دہشت گرد عناصر کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے ، خطے میں جاری کشیدگی کے پیچھے بیرونی مداخلت اور پراکسی نیٹ ورکس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ماضی میں دشمن کے تکبر کو خاک میں ملایا ہے اور ایک بڑی فوج کا غرور بھی توڑ دیا گیا تھا، دشمن دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا ،پاکستان کی مسلح افواج نے ہر محاذ پر ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم بعض عناصر افغانستان کے ذریعے پراکسی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں ،سکیورٹی ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پوری دنیا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کررہی ہے،خواجہ آصف

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور سرحدوں پر تعینات جوان اپنی جانوں کی قربانی دے کر وطن کا دفاع کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی مفاد کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے اور ملک کے اندر استحکام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ امن کو ترجیح دی جائے گی، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی صلاحیت مکمل طور پر موجود ہے۔

editor

Related Articles