بینک اکائونٹ سے ایزی پیسہ میں رقم بھیجنے والوں کے لیے اہم خبر

بینک اکائونٹ سے ایزی پیسہ میں رقم بھیجنے والوں کے لیے اہم خبر

ایزی پیسہ نے بینک اکاؤنٹ سے ایزی پیسہ والیٹ میں رقم منتقل کرنے پر 2 فیصد سروس چارج عائد کیے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

پرو پاکستانی کے مطابق ایزی پیسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک اکاؤنٹس سے ایزی پیسہ والیٹس میں رقوم منتقل کرنے پر صارفین سے 2 فیصد فیس وصول کی جا رہی ہے۔

رقم وصول کرنے پر کوئی چارج نہیں

واضح کیا گیا ہے کہ صارفین بدستور بغیر کسی اضافی چارج کے اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں رقم وصول کرسکتے ہیں،بینک اکاؤنٹ سے ایزی پیسہ والیٹ میں رقم منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت برقرار ہے اور اس حوالے سے 2 فیصد سروس فیس متعارف نہیں کرائی گئی۔

وضاحت

یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایزی پیسہ نے بینک اکاؤنٹس سے اپنے والیٹس میں رقوم منتقل کرنے پر 2 فیصد چارج عائد کردیا ہے،ایزی پیسہ کے ذرائع نے ایسے دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ فیس والیٹ میں منتقل ہونے والی رقم پر لاگو نہیں ہوتی۔

صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

 ایزی پیسہ نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ فیس، چارجز یا قیمتوں سے متعلق کسی بھی اطلاع پر یقین کرنے یا اسے آگے شیئر کرنے سے پہلے ایزی پیسہ کے سرکاری ذرائع اور آفیشل چینلز سے تصدیق کریں۔

ایزی پیسہ کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈیجیٹل ادائیگیوں اور موبائل والیٹس کے استعمال میں اضافے کے باعث فیس اور سروس چارجز سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی رہتی ہیں۔

editor

Related Articles