ایران میں اعلیٰ فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں،مجتبیٰ خامنہ ای نے اہم تقرریاں کردیں

ایران میں اعلیٰ فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں،مجتبیٰ خامنہ ای نے اہم تقرریاں کردیں

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی سینئر فوجی کمانڈروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو ایران کی مسلح افواج کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیر کیومر حیدری کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری دی گئی ہے،اسی طرح میجر جنرل احمد واحدی کو اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی آر جی سی میں بھی اہم تبدیلیاں

رپورٹس کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو آئی آر جی سی کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حجت الاسلام طیب کو بسیج تنظیم کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں،اسماعیل بقائی

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی جانب سے ایک ہی وقت میں اعلیٰ عسکری عہدوں پر متعدد اہم تقرریاں ملک کے فوجی کمانڈ ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

عسکری قیادت میں نئی ترتیب

نئی تقرریوں کے بعد ایران کی مسلح افواج، آئی آر جی سی اور بسیج کے اعلیٰ عہدوں پر کمانڈ کی نئی ترتیب سامنے آئے گی۔ ان عہدوں پر تعینات کمانڈرز ملک کے دفاعی اور عسکری معاملات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کے سامنے 6 کڑی شرائط رکھ دیں

ایرانی میڈیا نے ان تقرریوں کو اعلیٰ فوجی قیادت میں اہم انتظامی تبدیلی قرار دیا ہے۔ تاہم نئی قیادت کی جانب سے آئندہ پالیسی ترجیحات اور عسکری حکمت عملی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

editor

Related Articles