وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دئیے جس میں انہوں نے بڑے بڑے دعوے کئے اور اپنے خیالی منصوبوں کا زکر کر سوالات پوچھنے جانے پر کالے چینلز کا واویلا بھی کیا تاہم تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انٹرویو میں مختلف معاملات پر گفتگو کی، تاہم ان کے بیانات کے جواب میں کئی اہم سوالات بھی سامنے آتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے ساتھ دوسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جاتا ہے۔
اس پر سوال یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر سے اترتا نہیں، پوری صوبائی اسمبلی ارب پتی ہوچکی اور بلو پاسپورٹ لے کر فیملیوں کو باہر بھیج چکی، بلحاظ آبادی سندھ اور پنجاب سے زیادہ بجٹ ملتا ہے جس کا ایک دھیلا پشتونوں تک نہیں پہنچنے دے رہا۔ وہ سارا کھا پی کر بھی دوسرے درجے کے شہری کے سلوک کا شکوہ؟؟
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارا خان ناحق قید ہے۔
اس پر سوال ہے کہ ملک ریاض سے زو وجواہر زمین اور 8 ارب کے مساوی رشوت لی یا نہیں اور بدلے میں اس سے ضبط ہونے والی رقم اسی کی طرف سے ایک اور جرمانے میں ایڈجسٹ کی یا نہیں؟ اور یہ بتاؤ کہ محمد بن سلمان کی گھڑی اور سکھوں سے ملنے والا سونے کا لوٹا کہاں گیا؟
سیاسی ملاقاتیں بند ہیں کیونکہ قانون ان کی اجازت نہیں دیتا، آپ آج غیر سیاسی ملاقات کی ضمانت دیں آج ہی ملاقات ہوجائے گی عدالت نے بھی آپ کو غیر سیاسی ملاقات کی ہی اجازت دی ہے۔
سہیل آفریدی کے مطابق ڈاکٹرز کو ملنے نہیں دیا جارہا۔
تو پھر آئے دن پمز کیوں پہنچا دیتے ہیں اور پاکستان کے سب سے سینئر ڈاکٹروں کا پینل کیوں ان کی ٹریٹمنٹ کر رہا ہے؟
سہیل آفریدی نے کہا کہ احتجاج کی ہمیں آئین اجازت دیتا ہے۔
وہی آئین کہتا ہے کہ آپ نہ سڑک بند کرسکتے ہیں اور نہ پولیس پر حملے کرسکتے ہیں، سڑک بند کیے بغیر کر لیں احتجاج۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری پارٹی اور ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہوں گے۔
پوری پارٹی یعنی وہی سو لوگ جو اڈیالہ کے باہر پہنچ جاتے ہیں؟ اور اتحادی مطلب محمود اچکزئی؟
سہیل آفریدی نے کہا کہ علیمہ غیر سیاسی ہیں لہٰذا ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
پھر ان کے حکم پر بجٹ کیوں روکا اور ان کے حکم پر گنڈاپور کو ہٹا کر تمہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں محسن نقوی سے نہیں ملا۔‘
جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے ہمت ہے تو ان کو عدالت میں کھینچ لو اور ثبوت دو کہ پختونخوا ہاؤس میں تھے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ27 ستمبر کو اتنے لوگ آئیں گے کہ آپ کی سوچ ہے،تو ان تین سالوں میں ابھی تک کیوں نہیں آئے؟
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے اسیران جیل میں ہیں۔
جن سے تم لوگ ملنے تک نہیں جاتے؟
سہیل آفریدی نے کہا کہ مرید کے چھبیس نومبر اور اب کشمیر میں قتل عام ہوا ہے۔
ان تینوں واقعات میں نہ لاشیں ملیں، نہ خون، نہ ویڈیو فوٹیج اور نہ لواحقین،مرید کے میں تین لوگ مرے تھے جنہوں نے پہلے ایس ایچ او کو قتل کیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوئے اگر اس کے علاوہ ہیں تو ثبوت پیش کرو؟؟
سہیل آفریدی نے کہا کہ باقی دنیا کہاں پہنچی اور پاکستان کو دیکھیں ہم کہاں پہنچے ہیں۔
پہلے یہ بتاؤ کہ باقی صوبے کہاں پہنچے ہیں اور جہاں تیرہ سال سے تم لوگوں کی حکومت ہے وہ صوبہ کہاں پہنچا ہے؟