پی ایس ایل گیارہ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے،پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فائنل جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل گیارہ کے فائنل سے قبل شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل رہا اور شائقین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
ٹاس سے قبل ہونے والی اس تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اسٹیج پر اپنی منفرد آوازوں اور انداز کے ذریعے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ہر فنکار کی پرفارمنس پر اسٹیڈیم تالیاں اور نعروں سے گونجتا رہا اور ماحول مکمل طور پر موسیقی اور جوش سے بھر گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،عارف لوہا ر کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

