پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی دوسری بار چیمپئن بن گئی

پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی دوسری بار چیمپئن بن گئی

 پی ایس ایل کے سنسنی خیز فائنل میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 129 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا،جواب میں پشاور زلمی نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،عارف لوہا ر کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

زلمی کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور کسی بھی مرحلے پر میچ کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا جس کے باعث ٹیم نے ایک مرتبہ پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اس کامیابی کے ساتھ پشاور زلمی نے لیگ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو خوب سپورٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ گیارہ کے فائنل میں پشاور زلمی نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو کامیابی کے قریب پہنچایا جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

فرحان یوسف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کوشال مینڈس 9، محمد حارث 6 اور مائیکل بریسویل 4 رنز بنا سکے جبکہ کپتان بابر اعظم آج خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد کی اننگ کا آغاز معاذ صداقت اور کپتان مارنوس لبوشین نے کیا تاہم معاذ صداقت 11 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے، بعد ازاں صائم ایوب نے لبوشین کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور دونوں نے ٹیم کا مجموعہ 51 تک پہنچایا لیکن لبوشین 20 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

درمیانی اوورز میں حیدرآباد کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی، عثمان خان 8 رنز بنا سکے جبکہ عرفان خان اور کوشال پریرا ایک ایک رن پر آؤٹ ہو گئے۔ گلین میکسویل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ حسان خان 12 اور حنین شاہ 9 رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب 54 رنز کی نمایاں اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے اور عاکف جاوید 5 رنز تک محدود رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سابق کپتان ظہیر عباس اور وسیم اکرم ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے جبکہ بعد ازاں ایک فنکارانہ مظاہرے کے ذریعے ٹرافی پیش کی گئی، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

editor

Related Articles