تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا روزگار دوست اقدام کرتے ہوئے ویٹرنری شعبے سے وابستہ گریجویٹس کے لیے ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفے پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جسے صوبے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس پروگرام پر مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کے تحت ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کو عملی تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے جبکہ پیراویٹس کو 40 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں اور عملی میدان میں مہارت حاصل کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری 

مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے لیے ویٹرنری گریجویٹس کا کوٹہ 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے 371 نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ باقی نشستیں آئندہ مراحل میں مکمل کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو مالی سہارا دینا ہے بلکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے تاکہ صوبے میں زرعی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے 15 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل Punjab Jobs Portal کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

editor

Related Articles