حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی ہے، جس سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق مئی 2026 کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3584 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو اپریل میں 3588 روپے 59 پیسے تھی۔ اسی طرح ایل پی جی کی فی کلو قیمت اب 303 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق، یہ قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق، ہر ماہ باقاعدہ جائزے کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو شفاف اور متوازن نرخ فراہم کیے جا سکیں۔ یہ اقدام صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے اور مارکیٹ کی حالت کے مطابق قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔