وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے گھر ننھی پری کی آمد، دوسرے بچے کی پیدائش

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے گھر ننھی پری کی آمد، دوسرے بچے کی پیدائش

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

 کیرولین لیویٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس خوشی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی ویویانا جسے پیار سے ویوی بھی کہا جاتا ہے ان کے گھر آئی اور آتے ہی اس نے پورے خاندان کے دلوں کو خوشی سے بھر دیا۔

کیرولین لیویٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ویویانا صحت مند ہے اور بالکل ٹھیک ہیں جبکہ ان کا بڑا بھائی بھی اپنی چھوٹی بہن کے آنے پر خوشی کے ساتھ نئے حالات سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر میں آنے والی اس نئی خوشی کے ہر لمحے سے وہ بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد ایران پر تازہ امریکی حملے،ٹرمپ نے تفصیلات جاری کر دیں

وائٹ ہاؤس ترجمان نے اپنی پوسٹ میں ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان کی بیٹی کی پیدائش پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے کیرولین لیویٹ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے حلقوں میں بھی اس خبر کو خوشی اور مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے اور اسے ترجمان کی ذاتی زندگی میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles