ایپل آئی فون 14 پلس کے مختلف ماڈلز کی نئی ویلیوز مقرر کردی گئی ہیں

ایپل آئی فون 14 پلس کے مختلف ماڈلز کی نئی ویلیوز مقرر کردی گئی ہیں

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کی کسٹم ویلیوز میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے تحت خاص طور پر ایپل آئی فون 14 پلس کے مختلف ماڈلز کی نئی ویلیوز مقرر کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کرکے 774 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے اس ماڈل کی ویلیو 910 ڈالر تھی، نئی شرح کے بعد اس ماڈل پر نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

اسی طرح 256 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو بھی کم کردی گئی ہے، نئی مقررہ ویلیو 859 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کیے جا رہے تھے، صارفین اور درآمد کنندگان کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :استعمال شدہ موبائل فونز کے خریداروں کے لیے بری خبر

512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو بھی کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی ویلیو ایک ہزار 210 ڈالر تھی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں موبائل فونز کی اصل مارکیٹ قیمتوں کے مطابق کسٹم ویلیوز کو ہم آہنگ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے متعلقہ اداروں نے مختلف مقامی اور عالمی مارکیٹوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نئی ویلیوز مرتب کیں تاکہ موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی ممکن بنائی جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹم ویلیوز میں کمی کے بعد درآمد شدہ استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے، جس سے عام صارفین کو بھی ریلیف مل سکتا ہے۔

editor

Related Articles