پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر بوجھ کتنا ؟ قومی اسمبلی سے حیران کن تفصیلات آ گئیں، بڑا انکشاف

پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر بوجھ کتنا ؟ قومی اسمبلی سے حیران کن تفصیلات آ گئیں، بڑا انکشاف

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے بڑی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

دستاویز کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں جو حکومتی ریونیو کا ایک بڑا حصہ بنتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف مہینوں میں وصولیوں میں مسلسل اضافہ اور اتار چڑھاؤ دیکھا گیا مارچ میں سب سے زیادہ ایک کھرب 37 ارب روپے لیوی وصول کی گئی جبکہ فروری میں یہ رقم ایک کھرب 20 ارب روپے رہی۔ جنوری میں عوام نے ایک کھرب 24 ارب روپے پیٹرولیم لیوی ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواوں،مراعات اور بلیو پاسپورٹ پر حکومتی واپوزیشن اراکین ایک ہوگئے ، وزیر مملکت داخلہ کی بڑی انٹری، سینیٹ اجلاس کی دلچسپ روداد

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ایک کھرب 45 ارب روپے اگست میں ایک کھرب 15 ارب روپے، ستمبر میں ایک کھرب 11 ارب روپے جبکہ اکتوبر میں ایک کھرب 45 ارب روپے لیوی وصول کی گئی۔ اسی طرح نومبر میں ایک کھرب 51 ارب روپے اور دسمبر میں ایک کھرب 57 ارب روپے کی وصولی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین سے کلائمنٹ سپورٹ لیوی کی مد میں اب تک 35 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ حکومت نے اس مد میں مجموعی طور پر 51 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔

 پیٹرولیم لیوی حکومت کیلئے اہم ریونیو ذریعہ ہے تاہم اس کا براہِ راست بوجھ عوام پر پڑتا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles