ڈھاکہ ٹیسٹ : اذان اویس کا اعزاز ، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

ڈھاکہ ٹیسٹ : اذان اویس کا اعزاز ، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

قومی بلے باز نوجوان کھلاڑی 21 سالہ اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے ہیں ۔

اذان اویس نے ٹیسٹ ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے سنچری جڑ دی، انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 413 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے اذان اویس سے پہلے یہ 13 پاکستانی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والوں میں خالد عباداللہ (1964)، جاوید میانداد (1976)، سلیم ملک (1982)، محمد وسیم (1996)، اظہر محمود (1997)، علی نقوی (1997)، یونس خان (2000)، توفیق عمر(2001)، یاسر حمید (2003)، فواد عالم (2009)، عمر اکمل (2009)، عابد علی (2019) اور کامران غلام (2024) شامل ہیں۔

editor

Related Articles