یوٹیوب سے ڈالر کمانا مشکل ہوگیا، نئی پابندیاں لگ گئیں

یوٹیوب سے ڈالر کمانا مشکل ہوگیا، نئی پابندیاں لگ گئیں

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے نئی پالیسی کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوکر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی شروع کرنے کے لیے نئے کریئیٹرز کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز یا شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق نئی شرائط یکم فروری 2027 سے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے نئی درخواستیں دینے والے کریئیٹرز پر لاگو ہوں گی۔

نئی پالیسی کے تحت نئے کریئیٹرز کو اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے گزشتہ 365 دنوں کے دوران 8 ہزار اہل واچ آورز مکمل کرنا ہوں گے یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے اشتہارات سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز کی شرط عائد تھی۔ یوں نئی شرائط میں واچ آورز اور شارٹس ویوز دونوں کے اہداف کو دوگنا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ کے چارجز میں کیا تبدیلی ہوئی ؟ اہم تفصیلات آ گئیں

تاہم یوٹیوب نے کریئیٹرز کے لیے سبسکرائبرز کی کم از کم شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ نئی درخواست دینے والے کریئیٹرز کو بدستور یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز درکار ہوں گے۔

اس تبدیلی کا براہ راست اثر ان نئے یوٹیوب کریئیٹرز پر پڑے گا جو چینل شروع کرکے جلد ہی اشتہارات کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اب انہیں یوٹیوب سے باقاعدہ آمدنی شروع کرنے سے پہلے زیادہ لوگوں تک اپنی ویڈیوز پہنچانا اور زیادہ واچ ٹائم یا شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام دنیا بھر کے کریئیٹرز کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اور لاکھوں کریئیٹرز اپنی ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات اور دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل کررہے ہیں۔

نئے کریئیٹرز کے لیے اس پالیسی کا مطلب یہ ہے کہ صرف ایک ہزار سبسکرائبرز مکمل کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ چینل کی ویڈیوز کو بھی بڑی تعداد میں دیکھا جانا ضروری ہوگا۔ خاص طور پر شارٹس بنانے والے کریئیٹرز کو 90 دنوں کے اندر مقررہ ویوز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا جبکہ طویل ویڈیوز بنانے والوں کے لیے گزشتہ ایک سال کے واچ آورز اہم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی

اس تبدیلی کے بعد نئے یوٹیوبرز کے لیے معیاری اور مسلسل مواد تیار کرنا مزید اہم ہوجائے گا کیونکہ کم وقت میں زیادہ ویوز اور واچ ٹائم حاصل کیے بغیر اشتہارات سے آمدنی کے مرحلے تک پہنچنا مشکل ہوسکتا ہے۔

تاہم یوٹیوب سے آمدنی حاصل کرنے کے خواہشمند کریئیٹرز کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ صرف ویوز اور سبسکرائبرز کافی نہیں یوٹیوب کی جانب سے مواد کے معیار، کاپی رائٹ، کمیونٹی گائیڈ لائنز اور دیگر مونیٹائزیشن پالیسیوں کی پابندی بھی ضروری ہوتی ہے۔

نئی شرائط کے مطابق اگر یہ پالیسی یکم فروری 2027 سے نافذ ہوتی ہے تو اس تاریخ کے بعد یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں نئی درخواست دینے والے کریئیٹرز کو آمدنی کے لیے پہلے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا کارکردگی کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

یعنی نئے یوٹیوبرز کے لیے پیغام واضح ہے صرف چینل بنانا اور ایک ہزار سبسکرائبرز حاصل کرنا کافی نہیں مونیٹائزیشن تک پہنچنے کے لیے اب نمایاں واچ ٹائم یا شارٹس ویوز بھی حاصل کرنا ہوں گے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles