دنیا میں ایک ایسا پھول بھی موجود ہے جو جسامت میں حیران کن حد تک بڑا ہے، لیکن اس کی بو اسے دوسرے پھولوں سے بالکل منفرد بناتی ہے۔
یہ ریفلیزیا آرنلڈائی ہے، جسے عام طور پر ’لاش کا پھول‘ کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انفرادی پھول سمجھا جاتا ہے اور اس کا قطر تقریباً 3 فٹ تک ہوسکتا ہے، جبکہ وزن 11 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔
اس پھول کی سب سے حیرت انگیز خصوصیت اس سے آنے والی سڑے ہوئے گوشت جیسی تیز بدبو ہے۔ یہی بدبو مردار خور مکھیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔یہ مکھیاں پھول کی زیرگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، یوں جس بدبو کو انسان انتہائی ناگوار محسوس کرتے ہیں، وہی اس پھول کے لیے افزائش کا اہم ذریعہ بن جاتی ہے۔
ریفلیزیا آرنلڈائی کی جسامت اور منفرد شکل اسے قدرت کے حیران کن مظاہر میں شامل کرتی ہے۔ بظاہر دلکش نظر آنے والا یہ پھول اپنی بدبو کی وجہ سے ’لاش کا پھول‘ کہلاتا ہے۔