ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز ، 4 آل راؤنڈرز، 3وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوگا۔شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہونگے ، بابر اعظم ( کپتان )، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان ، عماد وسیم ، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی سکواڈ میں ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر ، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی سکواڈ میں ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریز روز میں سلمان علی آغا حسن علی اور عرفان نیازی ہو نگے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹیم کے باضابطہ اعلان کی ڈیڈ لائن24 مئی ہے۔

