آئی سی سی ورلڈکپ 2027 ، براہ راست رسائی حاصل کرنیوالی 10 ٹیمیں فائنل

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 ، براہ راست رسائی حاصل کرنیوالی 10 ٹیمیں فائنل

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

موجودہ صورتحال نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، کیونکہ پاکستان سمیت کئی بڑی ٹیموں کی عالمی کپ میں براہِ راست رسائی تقریباً واضح دکھائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ مقررہ رینکنگ کٹ آف کے بعد ہوگا۔

جن ٹیموں کی براہِ راست شرکت کی بات کی جارہی ہے، ان میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں، جبکہ میزبانوں کی حیثیت سے جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی عالمی کپ کے لیے جگہ بنا چکے ہیں۔

ورلڈکپ 2027 میں کتنی ٹیمیں کھیلیں گی؟

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ،  آئی سی سی کے مطابق 10 ٹیمیں براہِ راست عالمی کپ تک پہنچیں گی جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کی براہِ راست شرکت پہلے سے طے ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ اہم کردار ادا کرے گی ،  اس مرحلے پر ہر ون ڈے میچ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ معمولی سی رینکنگ تبدیلی بھی کسی ٹیم کی عالمی کپ مہم کا راستہ بدل سکتی ہے۔

پاکستان سمیت بڑی ٹیموں کی پوزیشن مضبوط

موجودہ منظرنامے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہِ راست کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں نظر آتے ہیں۔

افغانستان کے لیے حالیہ نتائج خاص طور پر اہم ہیں،  افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنالی ہے۔

دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی وہ ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گی۔

 ویسٹ انڈیز 2023 کے ورلڈکپ میں جگہ نہیں بنا سکی تھی ، اب ٹیم کے لیے 2027 کا عالمی کپ بھی ایک بڑا امتحان بن چکا ہے، اگر ویسٹ انڈیز براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی تو اسے ورلڈکپ کوالیفائر کے مشکل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

آخری چار ٹیمیں کیسے ورلڈکپ میں پہنچیں گی؟

براہِ راست کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیموں کے لیے ورلڈکپ تک پہنچنے کا راستہ بھی آسان نہیں ہوگا۔

آئی سی سی کے موجودہ راستے کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ لیگ 2 کی ٹاپ چار ٹیمیں ورلڈکپ کوالیفائر میں پہنچیں گی ، اسی طرح کوالیفائر پلے آف کے ذریعے بھی ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچ سکتی ہیں۔

اس کے بعد کوالیفائر کے ذریعے آخری چار ورلڈکپ ٹیمیں سامنے آئیں گی۔ یوں عالمی کپ میں جگہ بنانے کے لیے ایسوسی ایٹ اور دیگر ٹیموں کو کئی سخت مراحل عبور کرنا ہوں گے۔

ورلڈکپ 2027 کا نیا فارمیٹ بھی دلچسپ ہوگا

آئی سی سی نے جولائی 2026 میں ورلڈکپ 2027 کے فارمیٹ میں بھی تبدیلی کی منظوری دی ہے،  14 ٹیموں کے ایونٹ میں ابتدائی سپر سیریز کے بعد گروپ مرحلہ اور پھر سپر 7 مرحلہ ہوگا، جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت مل گئی ، این او سی جاری

اس نئے فارمیٹ کے باعث ابتدائی میچز بھی انتہائی اہم ہوں گے ، کسی ٹیم کے لیے معمولی غلطی اسے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر کرسکتی ہے۔

پاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر

پاکستان کے لیے براہِ راست ورلڈکپ 2027 تک پہنچنے کی موجودہ پوزیشن حوصلہ افزا ہے ، اگر ٹیم کٹ آف تک اپنی مطلوبہ رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب رہتی ہے تو اسے کوالیفائر کے مشکل مرحلے سے گزرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول دس ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر سے آخری چار ٹیمیں منتخب ہوں گی جو عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔

editor

Related Articles