باجوڑ میں مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے ناکام حملے میں 9 خوارج جہنم واصل

باجوڑ میں مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے ناکام حملے میں 9 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے ناکام حملے میں 9 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں نے مینا کیمپ پر بارودی حملے کے بعد شدید فائرنگ کرتے ہوئے گیٹ نمبر 2 سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

اس  حملے میں  9 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان بھی جامِ شہادت نوش کر گئے ، شددید فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باوجود خارجی کیمپ میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔

کیمپ میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب تحریک طالبان  کی جانب سے اپنے سات کے جہنم رسید ہونے کی خبر کو چھپانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کیخلاف بے بنیاد جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کوکاری ضرب لگ چکی ہے ۔

editor

Related Articles