سیٹ پر خوفناک تجربہ، حنا الطاف کا ہراسانی پر بڑا انکشاف

سیٹ پر خوفناک تجربہ، حنا الطاف کا ہراسانی پر بڑا انکشاف

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک غیر آرام دہ اور خوفناک تجربے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے، جس نے شوبز انڈسٹری میں سیٹ پر محفوظ ماحول کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر محفوظ محسوس کرایا۔ ان کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی، انہیں فوری طور پر اندازہ ہو گیا کہ صورتحال درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فیشن ڈیزائنرحسین ریہار کا کانز فلم فیسٹیول میں تاریخی قدم

حنا الطاف نے بتایا کہ انہوں نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور معاملے کی شکایت متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو بھیج دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے اور خواتین کو اپنے تحفظ کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں صارفین نے شوبز سیٹ پر محفوظ ماحول اور ہراسانی کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق میڈیا انڈسٹری میں ورک پلیس سیفٹی اور واضح شکایتی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

editor

Related Articles