بھارتی مہلک ادویات دنیا بھرکے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں

بھارتی مہلک ادویات دنیا بھرکے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں

ریاستی سرپرستی میں بھارتی مہلک ادویات دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں۔

بھارتی دواساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور لوگوں میں ذہنی و جسمانی تباہی کا باعث بن گئیں ، عالمی جریدے فارمیسی بزنس نے دنیا بھرمیں منشیات کے پھیلاؤ میں بھارتی کردار کی قلعی کھول دی۔

یو کے کے جریدے فارمیسی بزنس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیاں مہلک ادویات کے ذریعے افریقا میں منشیات یعنی “زومبی ڈرگ”بحران کو بڑھا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں بھی بھارتی اوپیئڈ ادویات کے استعمال سے اموات کے بعد سخت پابندیاں لگائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیردفاع اپنا ہی دفاع کرنے سے قاصر ! آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے، ویڈیو وائرل

بھارت سے ہر ماہ بغیر اجازت لاکھوں ڈالر مالیت کی مصنوعی اوپیئڈ ادویات نائجیریا، سیرا لیون اور گھانا بھیجی جا رہی ہیں ، بھارت سے آنے والی یہی مہلک ادوایات خطے میں تیزی سے خطرناک منشیات کے استعمال کو بڑھا رہی ہیں۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بھارتی مہلک ادویات کے باعث افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت میں 3 ماہ کے دوران 400 افراد ہلاک ہوئے، بھارتی منشیات کو دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھی استعمال کرکے مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دشمن بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب

ماہرین کے مطابق بھارتی مہلک کھانسی کے شربت سے بھی ازبکستان میں 18، گیمبیا میں تقریباً 70 اور مقبوضہ کشمیر میں 12 بچوں کی اموات ہوئیں،  بھارتی ریاستی سرپرستی میں دنیا بھرمیں منشیات کے فروغ سے زندگیوں کی تباہی کے بعد عالمی برداری کی بھارت پر پابندیاں ناگزیر ہیں۔

editor

Related Articles