ولن کے بغیر کہانی ادھوری ہے، فرحان سید کا دلچسپ بیان

ولن کے بغیر کہانی ادھوری ہے، فرحان سید کا دلچسپ بیان

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فرحان سیدنے اپنی کو اسٹار صبا حمیدکی اداکاری کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے انہیں بھارتی سنیما کے لیجنڈ اداکار امریش پوری سے تشبیہ دے دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سید نے اپنے ڈرامے “میرے ہمسفر” کی کامیابی اور اس میں اپنی آن اسکرین والدہ کا کردار ادا کرنے والی صبا حمید کے بارے میں دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :صنم سید نےکانز کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کرلی

انہوں نے کہا کہ جب ڈرامہ “میرے ہمسفر” نے بے حد مقبولیت حاصل کی تو انہوں نے جذباتی ہو کرصبا حمید کے ہاتھ بھی چومے، کیونکہ ان کے مطابق ایک مضبوط ولن کے بغیر کہانی کبھی مکمل اثر نہیں چھوڑ سکتی۔

فرحان سید نے کہا کہ صبا حمید نے ’’تائی جان‘‘ کے کردار میں اتنی قدرتی اور طاقتور اداکاری کی کہ ناظرین کو کہانی میں جذباتی طور پر جکڑ لیا گیا۔ ان کے مطابق ہیرو کا کردار اسی وقت نمایاں ہوتا ہے جب ولن مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں :تامل فلم انڈسٹری کےسینیئر پروڈیوسرراجن نے دریا میں چھلانگ لگا دی

اداکار نے مزید کہا کہ ڈرامے میں ہالا کے کردار کو جو پذیرائی ملی وہ بھی اسی وجہ سے تھی کیونکہ تائی جان کا کردار انتہائی سخت اور اثر انگیز تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک بار پھر ڈرامہ’’بس تیرا ساتھ ہو‘‘ میں صبا حمید کے ساتھ کام کررہے ہیں، جہاں ان کا کردار ایک بار پھر جذباتی دباؤ کا سامنا کررہا ہے۔

فرحان سید کے اس بیان کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

editor

Related Articles