عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیسز سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی پر کارکنان کو اشتعال دلانے سمیت دیگر الزامات ہیں، ان کے خلاف تھانہ رمنا ،ترنول، سیکرٹریٹ سمیت دیگر میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔