بنوں کے علاقے بارکزئی اخوند خیل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے، جس کے دوران کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق بارکزئی اخوند خیل میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے باوجود نفری بہادری سے تھانے پہنچنے میں کامیاب رہی، جبکہ علاقے میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ریٹائرڈ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جھڑپ کے دوران 4 پولیس اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔