نیٹ میٹرنگ کنکشنز سے متعلق وزیر توانائی کا بڑا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ کنکشنز سے متعلق وزیر توانائی کا بڑا فیصلہ

وزیر توانائی اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ کنکشنز میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی نے نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی جلد فراہمی کے لیے تمام ڈسکوز کو احکامات جاری کردیے ہیں، جبکہ کنکشنز میں تاخیر کرنے والی ڈسکوز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف ڈسکوز میں نیٹ میٹرنگ کے 1355 کیسز کافی عرصے سے تاخیر کا شکار ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرانسفارمرز کو ابھی تک نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ ٹیگ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیگنگ نہ ہونے کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ کے کیسز مسترد کیے جارہے ہیں، جبکہ شکایات کے حل کی مدت نیپرا کی مقرر کردہ مدت سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ

نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی فراہمی میں سست روی پر وزیر بجلی اویس لغاری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر توانائی نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ بقایا نیٹ میٹرنگ کنکشنز یکم جون تک انسٹال کیے جائیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والی ڈسکوز کے ایس ایز، ایکس ای اینز اور ایس ڈی اوز کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے والی ڈسکوز کے افسران اور عملے کے بونس بھی روک دیے جائیں گے۔

Related Articles