پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت حاصل کرلی۔ مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’’فاز‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے کو پاکستانی دفاعی صنعت کی تکنیکی صلاحیتوں کا اہم مظہر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے جاری کوششوں کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔
دفاعی خود انحصاری کی جانب قدم
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں سے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں قابلِ ستائش کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے مسلح افواج، دفاعی ماہرین اور تکنیکی شعبے سے وابستہ افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق مقامی سطح پر جدید دفاعی نظاموں کی تیاری قومی تکنیکی صلاحیتوں اور دفاعی صنعت کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاعی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ثبوت ہے۔
سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کا اعتراف
سپیکر قومی اسمبلی نے اس کامیابی میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کو سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے لیے مقامی ماہرین کی تحقیق، جدت اور تکنیکی مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔