بھگدڑ کیس میں نیا موڑ، مسٹر پتلو کو عدالت سے ریلیف مل گیا

بھگدڑ کیس میں نیا موڑ، مسٹر پتلو کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی گرفتاری 10 نومبر تک روکنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ انہیں اسی روز عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے دلائل سننے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت 10 نومبر تک منظور کرلی۔

دوسری جانب پولیس نے اس مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے سے متعلق تقریب کا اجازت نامہ بھی سامنے آگیا ہے، جس میں انعامات کی قرعہ اندازی کا کوئی ذکر موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسٹر پتلو نے خاموشی توڑ دی، بھگدڑ کے واقعے پر بڑا مطالبہ کردیا

مسٹر پتلو کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے واقعے کو ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر اور ڈیرے پر چھاپے بھی مارے تھے، تاہم وہ پولیس کے ہاتھ نہیں آسکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریب میں لوگوں کو داخلے کے لیے صرف ایک گیٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے باعث رش بڑھا اور بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

editor

Related Articles