سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں،ایران سے اچھی ڈیل نہ ہوئی دوبارہ آپریشن کرنا پڑے گا،ٹرمپ

سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں،ایران سے اچھی ڈیل نہ ہوئی دوبارہ آپریشن کرنا پڑے گا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ صرف ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرے گا بلکہ کسی بھی صورت میں ایٹم بم حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدہ تقریباً طے ہونے کے قریب ہے اور دونوں ممالک اس ڈیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک اچھی اور مضبوط ڈیل طے نہ پائی تو امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی کے آپشن پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کر رہا ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، کیونکہجلد بازی سے کمزور معاہدہ ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس پورے معاملے میں تمام اہم کارڈز امریکا کے پاس ہیں اور مذاکرات میں امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران معاہدے پر ٹرمپ فیصلہ نہ کر سکے، اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

اپنے بیان میں انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمعے کے روز اس کے کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ فیصلہ مکمل طور پر اسی وقت نافذ ہوگا جب معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو جائیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اور ایرانی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ شامل ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر ایک بار پھر ایران اور امریکا کے تعلقات، ممکنہ معاہدے اور خطے کی صورتحال پر بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ مختلف سیاسی حلقوں میں ان کے دعوؤں کو لے کر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

editor

Related Articles