ایرانی اچھے جنگجو نہیں لیکن بہت اچھے مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ

ایرانی اچھے جنگجو نہیں لیکن بہت اچھے مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خاموشی کا مطلب ایران پر دوبارہ حملہ کرنا نہیں ہے، امریکہ ایران پر حملہ نہیں کرے گا تاہم اس کا گھیراؤ برقرار رکھا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے حوالے سے ابھی خاموش رہنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاموش رہ کر ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر کے مطابق انہیں ایران کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ مذاکرات معطل کیے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ حقیقت میں امریکہ ایران کے ساتھ بہت زیادہ بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات معطل ہونے کی رپورٹس پر ایران کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ امریکی صدر کے مطابق ایران سے متعلق خبروں پر بھی ابھی تک کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اچھے جنگجو نہیں، لیکن بہت اچھے مذاکرات کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، یہ ڈیل امریکا و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Related Articles