Skip to content
شانگلہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق
شانگلہ کوزہ الپوری کے علاقے رحیم آباد باسی میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 6 بچے جان کی بازی ہارگئے ۔
تفصیلات کےمطابق چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی معمولی زخمی ہوئی ہے ۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں ، جاں بحق بچوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔